مینز ورلڈ ہاکی سیمی فائنلز 20 جون سے شروع ہو گا،پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئیگی
ہفتہ 13 جون 2015 11:57
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز 20 جون سے 5 جولائی تک بلجیم میں کھیلا جائے گا۔ 16 روزہ ایونٹ میں دنیائے ہاکی کی ٹاپ دس ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ‘ یہ ایونٹ آئندہ برس شیڈول ریو اولمپکس گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کا حصہ ہے۔
(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا، روایتی حریف بھارت، پولینڈ اور فرانس کا چیلنج درپیش ہو گا‘ گروپ بی میں برطانیہ، بلجیم ملائیشیا، آئرلینڈ اور چین شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم ابتدائی روز پولینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی اسی روز دوسرا میچ بھارت اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا، تیسرا میچ26 جون کو روایتی حریف بھارت جبکہ چوتھا اور آخری میچ 28 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز یکم جولائی، سیمی فائنلز 3 جولائی کو کھیلے جائیں گے ‘ فائنل 5 جولائی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.