لاہور :ٹیوٹا پنجاب حکومت کے ویژن کی عکاسی کرتی ہے، عالمی اداروں کی نوجوانوں پر سرمایہ کاری خوش آئند ہے، نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں، ان کا مستقبل روشن بنا کر ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا ایکسپو سینٹر میں ٹیوٹا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 11:46

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : ایکسپو سینٹر لاہور میں ٹیوٹا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا پنجاب حکومت کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا ہے عالمی ادراوں کی جانب سے طلبا اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری ایک خوش آئند بات ہے، ٹیوتا کے کام کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا نے ہمشہ اپنا کام زمہ دورای کے ساتھ کیا ہے، وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ سے نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا جائے گا، نواجوانوں پر توجہ سے رک ہم اپنی ماضی میں کی گئی غلطیوں کا ازالہ کر سکتے ہیں، وزیر اعلٰنی پنجا ب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا روشن مستقبل ہماری ذمہ داری ہے . وزیر اعلیٰ پنجاب نے دعویٰ کیا کہ آئندہ تین سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے.شہباز شریف نےکہا کہ بھکاریوں کی دنیا میں کہیں عزت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرکے ہمیں ان کامستقبل روشن بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا پیٹ کاٹ کر بھی ان پر سرمایہ کاری کریں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین تنقید کرتے ہیں کہ ہم نے میٹرو پر اربوں روپے لگا دیئے، یہ عوامی فلاحی منصوبہ ہے،عام آدمی کو معیاری سفری سہولتیں دینا گناہ ہے، تو یہ گناہ سو بارکریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے خاتمے جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس کے ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے.

متعلقہ عنوان :