بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نانی بن گئیں

ہفتہ 13 جون 2015 11:28

بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نانی بن گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نانی بن گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈریم گرل کے نام سے جانی جانیوالی اداکارہ ہیما مالنی نانی بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہیما مالنی اور دھرمیندر کی چھوٹی بیٹی ریحانہ ڈیول ووہرا کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 66 سالہ اداکارہ اور ’ڈریم گرل‘ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نانی بن گئی ہیں اور اپنے مداحوں کی شکر گزار ہیں کہ وہ انہیں مبارکباد کے پیغام دے رہے ہیں۔