مارویل کامکس کے سپر ہیرو کے کرداروں پر مبنی فلم فنٹاسٹک فور کی نئی جھلکیاں جاری ..
تازہ ترین : 1
مارویل کامکس کے سپر ہیرو کے کرداروں پر مبنی فلم فنٹاسٹک فور کی نئی جھلکیاں ..

مارویل کامکس کے سپر ہیرو کے کرداروں پر مبنی فلم فنٹاسٹک فور کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مارویل کامکس کے سپر ہیرو کے کرداروں پر مبنی فلم فنٹاسٹک فور کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ جوش ٹرینک کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے دوسری دنیا کا رخ کرتے ہیں تاکہ زمین کو دشمنوں سے محفوظ رکھا جائے، فلم میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھانے والوں میں مائلس ٹیلر، کیٹ مارا، مائیکل بی جارڈن، جیمی بیل ، ٹوبی کیبل، ریگ ای کیتھی اور ٹم بلیک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ کے پروڈیوسر کین برگ کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم سنچری فاکس کے بینر تلے 7 اگست کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 11:25:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں