کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت بجٹ کابینہ کا اجلاس، کابینہ نے منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 11:23

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا بجٹ اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس م یں بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کچھ دیر میں صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا.