کراچی : وزیر اعلی سندھ نے ڈی جی رینجرز کی ایپکس کمیٹی میں پیش کردہ رپورٹ پرٹاسک فورس تشکیل دے دی ۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 11:16

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : ایپکس کمیٹی میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے، جسٹس (ر) غلام سرور کورائی ٹاسک فورس کے سر براہ ہوں گے جبکہ سیشن جج ارجن رام اور سیکرٹری داخلہ سندھ مختیار سومرو بھی اس ٹا سک فورس کا حصہ ہوں گے، ٹاسک فورس کو مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ اپنی فائنڈنگز کے ذریعے ملوث عناصر کا تعین کرے گی. اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا جائزہ لے گی. اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے اپنی تجاویز بھی وزیر اعلیٰ سندھ جو پیش کرے گی.

متعلقہ عنوان :