لاہور،پولیس اہلکار نے گھریلو تنازع پر خودکشی کرلی

ہفتہ 13 جون 2015 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) لاہور کے علاقے ہنجروال میں پولیس اہلکار نے گھریلو تنازع پر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

خودکشی کرنے والا کانسٹیبل عمران لاہور کے تھانہ ہنجروال میں تعینات تھا اور اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد عمران نے گھریلو تنازع پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا ئیں ، حالت غیر ہونے پر اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :