کراچی،مومن آباد تھانے سے حراست میں لیا گیا پولیس اہلکار رہا

ہفتہ 13 جون 2015 11:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) کراچی میں گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے مومن آباد تھانے سے حراست میں لئے گئے پولیس اہلکار کو رہا کر دیا گیا۔ ایس پی اورنگی علی آصف کے مطابق رینجرز نے مومن آباد تھانے سے حراست میں لئے گئے پولیس اہلکار جان محمد کو رہا کردیا ۔

(جاری ہے)

رہا کیا جانے والے پولیس اہلکار کو مومن آباد تھانے میں والدین سے ملاقات کے بعد پولیس افسران کے حوالے کیا گیا جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے پولیس اہلکار کی گرفتاری غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔ رہا ہونے والے اہلکار سے ہم بھی پوچھ گچھ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :