کراچی،قائد آبا د میں دکانوں میں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر

ہفتہ 13 جون 2015 11:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) کراچی میں قائدآباد پل کے نیچے غیر قانونی طور پر بنائی دکان میں آگ لگ گئی، جس نے اطراف کی8 دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم دوکانوں میں لگنے والی آگ کو 3فائر ٹینڈرز کی مدد سے بجھا دیا گیا ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق قائدآباد پل کے نیچے دکان میں آگ لگی جس کو بجھانے کے لئے 3فائر ٹینڈرز روانہ کئے گئے۔

(جاری ہے)

دوکان میں لگنے والی آگ نے اطراف میں موجود 8دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مسلسل جدوجہد کے بعد 3فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ۔ آگ لگنے سے دوکانوں میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جلکر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کام کہنا ہے کہ آگ لگنے سے تین دکانیں متاثر ہوئیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :