پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا

ہفتہ 13 جون 2015 11:09

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چل پڑیں ، بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا ، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور توڑگیا،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب ،مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ،ژوب ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں صبح گرد آلود ہوائیں چلیں اور پھر بادل چھا گئے ، تیز ہوا سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ مختلف حصوں میں بوندا باندی نے موسم خوشگوار کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)،مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر اورجہلم میں 15ملی میٹرجبکہ منگلا 11،سیالکوٹ(کینٹ)، مری10، کاکول 09، مالم جبہ08، راولاکوٹ 07،گجرات05، بالاکوٹ04، کوٹلی02اورمظفرآباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں47 جبکہ سبی 45، بھکر، شہید بینظیرآباد،موہنجوداڑو 44، لاڑکانہ، نوکنڈی، جیکب آباد، بہاولنگر، سکھر، روہڑی، ڈی جی خان، کوٹ ادو 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :