لاہور اےئرپورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام
تازہ ترین : 1

لاہور اےئرپورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

15کروڑ روپے مالیت کی 10کلوہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل اےئرپورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،اے ایس ایف کے اہلکاروں نے 10کلوہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔بتایا گیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی قیصروسیم تھائی اےئرلائن کی پرو ا ز346کے ذریعے بنکاک جارہا تھا کہ جس سے روانگی سے قبل سامان کی تلاشی کے دوران 10کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت 15کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ۔اے ایس ایف کے اہلکاروں نے قیصر وسیم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 23:14:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں