جنوبی پنجاب کے لئے تاریخی بجٹ مختص کرنے پر اراکین اسمبلی کا اظہار تشکر

تاریخی بجٹ پیش کر کے پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے ،تعمیروترقی کے نئے راستے کھلیں گے جنوبی پنجاب کی ترقی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے،ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں میگا پراجیکٹس دینے پر شہبازشریف کے مشکور ہیں‘اقبال چنڑ/احسان الدین قریشی/سید علیم شاہ/رانا محمود الحسن

جمعہ 12 جون 2015 23:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جنوبی پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے خطے کی ترقی کے لئے تاریخی بجٹ مختص کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیراقبال چنڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخی بجٹ مختص کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ماضی میں جنوبی پنجاب کی پسماندگی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال کیا گیا۔

جبکہ موجودہ بجٹ عملی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی احسان الدین قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی ہمیشہ سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیح رہی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی سید علیم شاہ نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں میگاپراجیکٹس دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اسے جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمے کی طرف اہم قدم قرار دیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کی تعمیروترقی پر بھرپور توجہ دی جسے ماضی میں نظرانداز کیا جاتا رہا۔ رکن صوبائی اسمبلی رانا محمود الحسن نے کہا کہ نوازشریف زرعی یونیورسٹی کا قیام ملتان کے عوام کے لئے شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔ نئے صوبائی بجٹ سے علاقے میں تعمیروترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔ موجودہ بجٹ ایک تاریخی بجٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :