Live Updates

گورنر گلگت بلتستان نے (ن) لیگ کے ساتھ ملکر دیامر میں دھاندلی کی، دیامرحلقہ نمبر 1اور دیامر حلقہ نمبر 3میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہرا یا،تحریک انصاف دیامر کے صدر احمد میر کابیان

جمعہ 12 جون 2015 23:02

غذر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف دیامر کے صدر احمد میر نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان نے (ن) لیگ کے ساتھ ملکر دیامر میں دھاندلی کرکے دیامرحلقہ نمبر 1اور دیامر حلقہ نمبر 3میں پی ٹی ائی کے امیدواروں کو ہرا یاہے جبکہ گیس پائین میں ایک خواتین پولنگ سٹیشن کو (ن) لیگ والوں نے بند کرایا جبکہ تمام ووٹرز تحریک انصاف کے تھے الیکشن سے قبل کچھ افسران کو بحال کر دیا گیا ان افسران کو بھی (ن) لیگ کے امیدواروں کی سپورٹ کرنے کو کہا گیا حلقہ نمبر ایک دیامر وارڈ 15میں خواتین پولنگ افسرز پی پی اور (ن) لیگ کے امیدواروں کے رشتہ داروں کو تعینات کیا گورنر گلگت بلتستان نے بھرپور سرکاری مشنری استعمال کیااور ووٹروں کو خریدا گیاحلقہ نمبر 3دیامر میں سراسر دھاندلی کرکے پی ٹی ائی امیدوار کو ہرایا گیا حافظ حفیظ الرحمان اور گورنر کی ملی بھگت سے دھاندلی کا اغاز کیا گیا تحریک انصاف موجودہ الیکشن کو مسترد کرتی ہے چیف الیکشن کمشنر کے پاس متعدد درخواستیں گزاری گئی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی (ن) لیگ والوں نے بعض اہم افراد کو ٹیکنوکریٹ اور کونسل کا ممبر لانے کا لالچ دیکر فریب سے کام لیا جو کہ الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہے الیکشن سے قبل ریفرنڈم کراکر ایک امیدورکے حق میں فیصلہ دیایہ بھی الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہے الیکشن شفاف نہیں ہوئے ہیں (ن) لیگ پر دھبہ لگ چکا ہے دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات