سیکس پارٹیز کے انعقاد کا مقدمہ، آئی ایم ایف کے سابق سربرہ باعزت بری

جمعہ 12 جون 2015 22:59

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سابق سربراہ ڈومینیک سٹراوٴس کاہن کو سیکس پارٹیز کے انعقاد کے ایک مقدمے میں باعزت بری کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی عدالت کے فیصلے کے مطابق کاہن پر جسم فروش خواتین کو تقریبات میں مدعو کرنے کا لزام ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ واضع رہے کہ 64 سالہ ڈومینیک سٹراوٴس کاہن نے سیکس پارٹیز میں شرکت سے کبھی انکار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا ہمیشہ یہ موقف رہا کہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ ان تقریبات میں شریک خواتین جسم فروش ہیں۔ ڈومینیک سٹراوٴس کاہن 2011ء میں جنسی زیادتی کے الزام کی وجہ سے آئی ایم ایف کی سربراہی سے مستعفی ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ ڈومینک سٹراوٴس کاہن کو مئی 2011ء میں نیویارک کے ایک ہوٹل کی ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد ایک انٹرویو میں انہوں نے اس جرم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اخلاقی غلطی تھی جس پر وہ بہت شرمندہ ہیں۔ کاہن نے کہا تھا کہ وہ نہ صرف اپنی بیوی اور بچوں بلکہ پوری فرانسیسی قوم سے معذرت خواہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :