نجی ٹی وی چینل کے صحافی کارکنان اور ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے (ہفتہ) کو ملک ..
تازہ ترین : 1

نجی ٹی وی چینل کے صحافی کارکنان اور ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے (ہفتہ) کو ملک بھر میں ’’یوم سیاہ‘‘ منایا جائے گا

یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر کے پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے اس سلسلے میں کراچی پریس کلب میں مرکزی تقریب شام 5 بجے منعقد ہوگی وزیراعظم ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نجی ٹی وی ٹی وی کو NOC کا اجراء یقینی بنائیں، کراچی پریس کلب کا مطالبہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) نجی ٹی وی چینل کے صحافی کارکنان اور ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے آ (ہفتہ) ملک بھر میں ’’یوم سیاہ‘‘ منایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں منعقدہ تمام صحافی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر کے پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے اس سلسلے میں کراچی پریس کلب میں مرکزی تقریب شام 5 بجے منعقد ہوگی جسمیں صحافیوں کے علاوہ سیاستدان اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شریک ہونگے۔

اجلاس میں پی ایف یو جے اور کے یو جے کے تمام گروپس ، اے ٹی جے، وڈیو جرنلٹس ا یسوسی ایشن اور سول سو سائٹی اور انسانی حقوق تنظیموں کے اراکین پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جو نجی ٹی وی چینل کے صحافی اور غیر صحافی کارکنان کے معاشی تحفظ کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے گی۔ کمیٹی کے سر براہ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی جبکہ سیکریٹری اے ایچ خانزادہ ہونگے۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں ادریس بختیار، خورشید عباسی ، سراج احمد، خورشید تنویر، افسر عمران، شعیب خان ، نذیر لغاری، شعیب احمد، عامر ضیاء، فیصل عزیز خان، جواد شعیب، نواب قریشی ، رضوان بھٹی، مظہر عباس ، فہیم صدیقی، امتیاز خان فاران، عامر لطیف، شہادت بلوچ، نعمان رفیق اور الطاف حسین شامل ہونگے۔ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نجی ٹی وی ٹی وی کو NOC کا اجراء یقینی بنائیں۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ نجی ٹی وی ٹی وی کے صحافی اور میڈیا ورکرز کو تنحواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں طے پایا کہ کہ مذکورہ کمیٹی نجی ٹی وی ٹی وی کے معاملات کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 22:46:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں