لاہور،فنی تربیت کے بہترین اداروں میں عالمی معیار کے کورسز میں تربیت دینے کیلئے 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص

جمعہ 12 جون 2015 22:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے میں موجودہ فنی تربیت کے بہترین اداروں میں عالمی معیار کے کورسز میں تربیت دینے کیلئے آئندہ مالی سال میں 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے نتیجے میں 2018تک بیس لاکھ نوجوانوں کو ایسے شعبوں میں جن کی ہماری صنعتوں اور بین الاقوامی منڈیوں میں ضرورت ہے تربیت دے کر مقامی بین الاقوامی سطح پرروزگار حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :