لاہور،چھوٹے کاشتکاروں کو سستے ٹریکٹرز فراہم کرنے کیلئے سبسڈی کی مد میں 5ارب روپے مختص

زرعی آلات اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کے لئے بھی ایک ارب روپے سے زائد رقم مختص

جمعہ 12 جون 2015 22:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) پنجاب حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چھوٹے کاشتکاروں کو سستے ٹریکٹرفراہم کرنے کیلئے سبسڈی کی مد میں پانچ ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ پانچ ارب روپے کی سبسڈی سے کسانوں میں پچیس ہزار ٹریکٹر ماضی کی طرح میرٹ کی بنیاد پر نہایت شفاف طریقے سے فراہم کیا جائیں گے۔ ٹریکٹرز کے علاوہ کسانوں کو دیگر زرعی آلات اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کے لئے ایک ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

متعلقہ عنوان :