سزائے موت کے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹس جاری ،17جون کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا
تازہ ترین : 1

سزائے موت کے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹس جاری ،17جون کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور طارق افتخار نے سزائے موت کے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹس جاری کیے۔ سزائے موت کے قیدی منظور احمد کو 17جون کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ منظور احمد نے 1986ء میں تھانہ سٹی رائے ونڈ کے علاقے میں شہری کو قتل کر دیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اﷲ بخش رانجھا نے 6اگست 1986ء کو منظوراحمد کو موت کی سزا سنائی تھی۔

منظوراحمد کو پھانسی دینے کے لیے طلعت محمود کو جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔سزائے موت کے دوسرے قیدی محمد عامر رضا کو 17جون کو ڈسٹرکٹ جیل شیخو پورہ میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ عامر رضا نے 2003ء میں تھانہ اسلام پورہ کے علاقے میں ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر رضا کو شیخوپورہ کے بجائے کوٹ لکھپت میں پھانسی دیے جانے کا امکان ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل شیخو پورہ میں ناکافی انتظامات کی بنا پر 10جون کو محمد طارق عرف تارا کو شیخوپورہ جیل کے بجائے کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 22:35:52

اپنی رائے کا اظہار کریں