ڈسکہ واقعہ نے لاقانونیت کے خلاف وکلاکوایک بار پھر متحد کر دیا ہے،پنجاب بار کونسل

ملک بھر کی وکلابرادری مظلوم روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشددکی بھر پور مذمت کرتی ہے‘ مقررین کا استقبالیہ تقریب سے خطاب

جمعہ 12 جون 2015 22:27

لاہور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء پنجاب بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعہ نے لاقانونیت کے خلاف وکلاکوایک بار پھر متحد کر دیا ہے،ملک بھر کی وکلابرادری مظلوم روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشددکی بھر پور مذمت کرتی ہے۔چنیوٹ میں پنجاب بار کونسل کے ممبر غلام عباس نسوانہ کی جانب سے سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کی وائس چئیرسن فرح اعجاز نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ ظلم کی بڑی داستان اور پولیس گردی کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت پر کسی طرح خاموش نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور عالمی ادارے روہنگیا مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق دلائے۔استقبالیہ تقریب سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی شرانگیزی خطے کے امن کو ثبوتاڑ کرنے کی کوشش ہے۔

استقابلیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل کے چئیرمین غلام عباس نسوانہ نے کہا کہ ڈسکہ میں پولیس گردی کا معاملہ ہو ہو یا دنیا کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام وکلاایسے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے مقتولین کے ورثہ کو انصاف ملنے اور روہنگیا مسلمانوں پر بدھوں کے ظلم و تشدد کے خاتمے تک وکلاچین سے نہیں بیٹھیں گے۔اس موقع پر غلام عباس نسوانہ نے وکلارہنماوں اور عہدیداروں کو چنیوٹ آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تمام وکلا کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :