بھارت میں حکومتی وزیر کیخلاف مواد چھاپنے پر صحافی کو زندہ جلا دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 22:27

بھارت میں حکومتی وزیر کیخلاف مواد چھاپنے پر صحافی کو زندہ جلا دیا گیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) جگیندرا سنگھ، ایک سوشل میڈیا صحافی کو اتر پردیش میں ایک ریاستی وزیر اور شاہجہامپر میں ایک طاقتور سماج وادی پارٹی سیاستدان رام تین مورتی ورما کے خلاف ایک فیس بک پوسٹ بنانے کے لئے اتر پردیش پولیس کی طرف سے زندہ جلا دیا گیا.اس واقع کے بعد سوشل میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور ذمہ داران کو فوری سزا دلوانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جگیندرا سنگھکے قتل کے الزام میں کئی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ان کیخلاف ابھی تک کسی قسم کا کوئی چارج نہیں لگایا گیا ہے.اس واقع نے بھارت میں آزادی صحافت کے دعووَں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :