وزیر اعظم کا کراچی کے شہریوں کو مکھی قرار دینا قابل مذمت ہے: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 22:03

وزیر اعظم کا کراچی کے شہریوں کو مکھی قرار دینا قابل مذمت ہے: ایم کیو ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی کے شہریوں سے متعلق وزیر اعظم کے بیان کوافسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا کراچی کے شہریوں کو مکھی قرار دینا قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی ہڑتالوں کے حوالے سے دیے گئے وزیر اعظم نواز شریف کے بیان پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان مین کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے اقدامات پر جب وفاق نوٹس نہیں لیتا تو ہڑتال کے سوا پھر کوئی چارہ باقی نہیں رہ جاتا۔ وزیر اعظم کی جانب سے کراچی کے شہریوں سے متعلق دیا گیا بیان ماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیو ایم کے کارکنان کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف اور انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم اپنے بیان پر فوری معافی مانگیں۔

متعلقہ عنوان :