رومانیہ کے وزیراعظم وکٹر پوئٹا کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی ..

رومانیہ کے وزیراعظم وکٹر پوئٹا کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی

بخارسٹ ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) رومانیہ کے دو نائب وزراء اعظم نے کہا ہے کہ بائیں بازو کے وزیراعظم وکٹر پوئٹا کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی ہے۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق رومانیہ کے ایک نائب وزیراعظم نے بتایاکہ حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی لائی ہوئی تحریک اعتماد کی بھاری اکثریت سے ناکامی کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ اس تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے کے پہلے ہی امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ حزب اختلاف کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 278 ووٹ درکار تھے۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 21:52:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں