مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ جارہے ہیں: وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الاقوامی امور طارق فاطمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 21:01

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ جارہے ہیں: وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الاقوامی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الاقوامی امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الاقوامی امور طارق فاطمی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کی قرارداتوں پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی عوام کو گمراہ کررہے ہیں جس سے خطے کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں۔ طارق فاطمی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے سے متعلق اقوام متحدہ اپنا وعدہ پورا کرے۔