رینجرز نے پولیس کانسٹیبل کو رہا نہ کیا تو اغوا کا مقدمہ درج کرلیں گے: ایس ایس پی ویسٹ کراچی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 20:42

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) ایس ایس پی ویسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ رینجرز نے پولیس کانسٹیبل کو رہا نہ کیا تو اغوا کا مقدمہ درج کرلیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے مومن آباد پولیس تھانے پر چھاپی مار کر پولیس کانسٹیبل جان محمد کو حراست میں لینے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے رینجرز پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پولیس تھانے میں گھس کر فائرنگ کی اور پولیس کانسٹیبل جان محمد کو اغوا کرکے لے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کراچی نے دھمکی دی ہے کہ اگر رینجرز نے پولیس کانسٹیبل کو رہا نہ کیا تو ان کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :