معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ،حاجی داؤد رند

منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو آگے آنا چاہیے،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی

جمعہ 12 جون 2015 20:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،معاشرے میں منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو آگے آنا چاہیے ،ہمارے معاشرے میں نوجوانوں کو بہت اہم کر دار ہیں ،ان کی مدد کیلئے محکمہ سماجی بہبود منشیات کی روک تھام کیلئے اپنی جدوجہد میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داؤد رند نے منشیات کے خلاف واک اور میونسپل کمیٹی سبی کے ہال میں محکمہ سماجی بہبود کے زیرے اہتمام منشیات کے خاتمے کے حوالے سے اور لوگوں میں شعور و آگاہی کے لیے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سیمینارسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سماجی بہبود سبی میر دین محمد مری،سوشل ویلفئیر آفیسر عرفان قریشی،صوفی سلیمان نقشبندی،مولانا یحییٰ ،قادر بخش لونی ،میجر اے کے شاہین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر اے ڈی آئی جی سبی افتخار الحق ، اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر خان محمد رند ،سپرنٹنڈنٹ سید سجاد حسین شاہ،سنگت ویلفئیر سوسائٹی کے جنر ل سیکرٹری سید مصطفی شاہ ،سمیت منتخب کونسلروں ،علمائے کرام ،اساتذہ کرام ،سماجی تنظیموں کے نمائندے ،خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ایک روزہ سیمینار سے مقررین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نوجوان ذہنی دباؤں ،گھریلوں پریشانیوں ،اور جہالت کی وجہ سے منشیات جیسے لعنت کا شکار ہو جاتے ہیں منشیات ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے سماجی بہبود کی جانب سے جدوجہد جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے انہوں نے کہا کہ نشے کی وجہ سے انسانی دماغ تبدیل ہوجاتی ہے اور اسی تبدیلی کی وجہ سے انسانی شخصیت پر اثر انداز ہو جاتی ہے اور وہ شخص معاشرے پر ایک بوجھ بن جاتاہے اور جس کی فیملی بھی تباہ وبرباد ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً بلوچستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارامعاشرے میں منشیات کی لعنت کینسر کی طرح اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے جبکہ سماج و ملک دشمن عناصردولت کے ہوس میں نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے اب یہ ذمہ داری حکومتی حلقوں ،سول سوسائٹی،اساتذہ ،والدین اور این جی اوز کے لیے بھی ایک چیلنج بن گیا ہے ان حلقوں کو اس چیلنج سے نبرد آزماہونے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سنجیدگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہو گا ،قبل ازاں محکمہ سماجی بہبود سبی کے زیرے اہتمام منشیات کے خلاف ایک واک نکالی گئی جس کی قیادت اے ڈی آئی جی سبی افتخارالحق ،اور چیئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند نے کی یہ واک بلوچستان چوک سے نکالی گئی جو مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا میونسپل کمیٹی سبی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

متعلقہ عنوان :