Live Updates

موجودہ حکومت جمہوریت سے ڈکٹیٹر شپ کی طرف جارہی ہے، محمود الرشید

اپوزیشن ممبران کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے، منتخب عوامی نمائندوں کی تذلیل کی جارہی ہے، پورے پنجاب کے ڈی سی اوز اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں،اپوزیشن لیڈ ر پنجاب کی اسمبلی ہال کے باہر میڈیا سے گفتگو میاں محمود الرشید پی ٹی آئی اراکین کے ہمراہ سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی میں داخل ہوئے

جمعہ 12 جون 2015 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید پی ٹی آئی اراکین کے ہمراہ سیاہ پٹیاں باندھ کر داخل ہوئے۔ اسمبلی مین گیٹ پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت سے ڈکٹیٹر شپ کی طرف جارہی ہے اور منتخب اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے۔

منتخب عوامی نمائندوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔ پورے پنجاب کے ڈی سی اوز اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپوزیشن کے تمام اراکین اسمبلی کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہی نہیں کریں بلکہ ان کی تذلیل کے عمل کو بھی یقینی بنائیں۔اسمبلی ہال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ ہمیں عوام نے اپنی مرضی سے منتخب کیا ہے اور حکومت نے اپنے 2سالوں میں اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں کوئی بھی کام نہیں کروا سکے ہیں جبکہ ان کی جگہ پر ہارے اور عوام کے ٹھکرائے ہوئے اپنے لیگی کارکنوں کے ذریعے سے کام کروائے جارہے ہیں ۔ منتخب عوامی نمائندوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے۔ بلکہ ان کیساتھ توہین آمیز سلوک کرکے ان کی اور عوام کی تذلیل کی جارہی ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ منتخب اپوزیشن اراکین کی بجائے اپنے ہی ہارے ہوئے لیگی کارکنوں سے سارے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کیساتھ ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ انتہائی ہتک آمیز سلوک کریں ۔ گڈ گورننس کی بات کرنیوالے عوام کی توہین اور تذلیل کررہے ہیں ۔ ہمارے ساتھ تو ایسا انتقام حسب روٹین رکھا جارہاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات