اس دفعہ بجٹ عوام کے منتخب نمائندوں نے بنایا ہے، رانا مشہود

جمعہ 12 جون 2015 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اس دفعہ بجٹ کی انفرادیت یہ ہے کہ اسے عوام کے منتخب نمائندوں نے بنایا ہے۔ پہلے بیوروکریٹس بنا کر ارکان اسمبلی سے سٹیمپ لگوالیتے تھے۔ انہوں نے کہا تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ احتساب کا عمل بھی فعال کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیاہے۔

اپوزیشن اور دیگر حلقوں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا پہلی بار مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اسمبلی میں پری بجٹ بحث کروائی ۔ سب کو موقع دیا کہ عوام کی بہتری اور صوبے کی ترقی کیلئے اپنی تجاویز دیں۔

متعلقہ عنوان :