کندھ کوٹ، مخصوص جماعت کے نمائندوں کے اشاروں پر بلدیاتی حد بندیاں تشکیل دے دی گئیں

جمعہ 12 جون 2015 20:15

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ضلع کشمورکندھ کوٹ میں سیاسی اثرورسورخ رکھنے والے ایک مخصوص جماعت کے نمائندوں کے اشاروں پر بلدیاتی حد بندیاں تشکیل دے دی گئیں کندھ کوٹ شہر کے نواحی علائقوں کوشہرکی میونسپل کمیٹی میں داخل کردیاگیاسماج سدھارک افراد کی جانب سے حدبندیاں مخصوص طبقہ کے افراد کے فائدے کیلئے بنائی جانے پرعدالت جانے کافیصلہ ضلع کشمورکندھ کوٹ میں38یونین کونسلوں سے بڑھاکر41یونین کونسلوں پرمشتمل کردیاگیاکچھ یوسیزکے نام تبدیل کیئے گئے 06ٹاؤن کمیٹیوں اورایک میونسپل کمیٹی کی حد بندیاں کی گئیں کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی16وارڈوں پرمشتمل ہوگی جس میں گولیمارکاعلائقہ شامل کیاگیاتفصیل کیمطابق ضلع کشمورایٹ کندھ کوٹ میں بلدیاتی اداروں کی کی گئی نئی سرحد بندی کے تحت 38یونین کونسلوں سے بڑھاکر41یونین کونسلیں قائم کی گئیں ہیں جبکہ ٹاؤن کمیٹی کشمورمیں11وارڈ۔

(جاری ہے)

ٹاؤن کمیٹی گڈومیں10وارڈ۔ٹاؤن کمیٹی غوثپورمیں10وارڈجبکہ ٹاؤن کمیٹی تنگوانی،کرمپوراوربخشاپورمیں 03.03وارڈقائم کیئے گئے ہیں ضلع کے اہم کاروباری اورکثیرآبادی رکھنے والے شہرکندھ کوٹ میونسپل کمیٹی میں 16وارڈ قائم کیئے گئے ہیں واضح رہے کے سندھ حکومت کی جانب سے پہلے کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی میں15وارڈقائم کرنے کیلئے لکھاتھابعدمیں 16ویں وارڈقائم کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے نئے قائم شدہ وارڈمیں گاؤں بھادرخان چاچڑ،گاؤں عبدالرحمن منگی،گاؤں عبدالخالق سہریانی،گاؤں مقبول سومرو،گاؤں عظمت موچی اورگولیمارکاعلائقہ شامل ہے اسکے علاوہ کندھ کوٹ شہرکی 04کشمورشہرکی02گڈو،بخشاپور،تنگوانی،غوثپوراورکرمپورکی ایک ایک یونین کونسل ختم کرکے میونسپل اورٹاؤن کمیٹیوں کے وارڈ قائم کیئے گئے ہیں اسی طرح مجموعی طورپرضلع کی11یونین کونسلوں کوختم کی گئی ہیں اورضلع میں یونین کونسل،نورپور،سمئو،کمبڑی،کھوسکی،لائن پرانی،توج،مہر،وکڑو،ملگزار،سومرخان،ہیراپور،بجارانی،مانجھی اورنصیرسمیت14نئی یونین کونسل قائم کی گئی ہیں یوسی لاشاری کانام تبدیل کرکے یوسی جعفرآبادرکھاگیاہے جبکہ حلقہ انتخاب سے منتخب صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کے ایماء پر تحصیل ٹھل ضلع جیکب آباد کے یوسی سعیدوکوٹ کوضلع کشمورکندھ کوٹ میں شامل کیاگیاہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمورایٹ کندھ کوٹ حاجی لیاقت آرائیں نے رابطہ کرنے پربتایاکے یونین کونسلوں کو 10سے15ہزارکی آبادی،ٹاؤن کمیٹیوں کاوارڈ02سے03ہزارآبادی اورمیونسپل، کمیٹی کاوارڈ04سے05ہزارکی آبادی پربنائے گئے ہیں نئی حدبندیوں کی لسٹیں آج ڈسپلے سینٹروں پر رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :