عمران خان کو مسلم لیگ (ن) فوبیا ہوگیا ، عابد شیر علی
تازہ ترین : 1

عمران خان کو مسلم لیگ (ن) فوبیا ہوگیا ، عابد شیر علی

فارم 15 کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے امیدوار کی نہیں ،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو مسلم لیگ (ن) فوبیا ہوگیا ہے ،فارم 15 کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے امیدوار کی نہیں ، جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم 15الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے امیدوار کی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مسلم لیگ (ن) فوبیا ہوگیا ہے وہ خدا کو اتنا یاد نہیں کرتے جتنا وزیراعظم نواز شریف کو یاد کرتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز سندھ کی رپورٹ میں بھتہ خوری کے حوالے سے جو بھی سیاسی جماعتیں ملوث ہیں ان کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے یہ بہت اہم مسئلہ ہے ۔ اگر کوئی سیاسی جماعت کسی جرائم اور دہشتگردی میں ملوث ہے تو اس کیخلاف ہمیشہ کیلئے پابندی لگنی چاہیے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 20:13:17

اپنی رائے کا اظہار کریں