وفاقی بجٹ تاجر کش اور عوام دشمن ،مسترد کرتے ہیں ،جماعت اسلامی ضلع بہاول پور

جمعہ 12 جون 2015 20:12

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پورڈاکٹر محمداشرف،نائب امیر سید مقصود الحسن بخاری اور تاجر رہنما چوہدری شاہد حسن نے پاکستان کے وفاقی بجٹ برائے سال2015-16کومسترد کرتے ہوئے اسے تاجر کش اور عوام دشمن بجٹ قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت اپنی معاشی پالیسیوں اور اہداف کی کامیابیوں کے بلندوبانگ دعوؤں کی آئے روز کی تکرار سے نہیں تھکتی لیکن اس نے موجودہ بجٹ کی صورت میں ایک ایسابجٹ پیش کیا ہے جسے سرکاری ملازمین، امیر،غریب،تاجر،صنعت کار اور مزدور کسان سب نے یکساں مستردکیا ہے۔

پورابجٹ ماضی کے تمام بجٹوں کاچربہ اور اعدادوشمار کاگورکھ دھنداہے جس نے ملک وقوم کے معاشی مسائل میں بے پناہ اضافہ اور اقتصادی ترقی کے خواب کوزائل کرکے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم وصحت جیسے عوامی مفاد کے دونوں اہم شعبوں سے چشم پوشی،ٹیکسوں کی بھرمار،ٹیکس نیٹ ورک میں توسیع کاکوئی موثر اور قابل عمل مکینزم کوپیش کرنے میں ناکامی،چھوٹے تنخواہ یافتہ طبقے کے مشاہرہ و معاوضہ سے شرمناک حد تک عدم التفات اس کے برعکس سیکرٹریوں اور بیوروکریٹس کے معاوضوں اور مراعات میں سوفیصد اضافہ مزدوروں اور کسان جو آج کل سڑکوں پر سراپااحتجاج ہیں۔

ان کے مسائل اور بہبودسے اغماض اور ایسے دیگرغیر حقیقت پسندانہ فیصلوں اور اقدامات نے بجٹ کی دستاویزکوغریب طبقے کیلئے ڈیتھ وارنٹ کی مانند بناکر رکھ دیا ہے۔اس فنانس بل کی منظوری سے قبل اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اس کے بعد عوام سڑکوں پر سراپااحتجاج ہوں گے

متعلقہ عنوان :