بہاول پور،سیکورٹی گارڈ نے زخمی ہونے کے باوجود جان پرکھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ،ڈاکوفرار

جمعہ 12 جون 2015 20:12

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سیکورٹی گارڈ نے زخمی ہونے کے باوجود جان پرکھیل کر راوی منی چینجرزکی دکان پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ،ڈاکوفرارتفصیل کے مطابق گذشتہ روز ٹرسٹ کالونی کے کارنراورسرکلر روڈ پرواقع راوی منی چینجرزکی دکان پر صبح نوبجے کے قریب دوڈاکوگاڑی نمبرLE-3575 ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے جس پر سیکورٹی گارڈ نے مزاحمت کی اورڈاکوؤں کو دکان میں داخل نہ ہونے دیا جس پر ڈاکوؤں نے سیکورٹی گارڈ کودوگولیاں ماری جس سے سیکورٹی گارڈ شدیدزخمی ہوگیا فائرنگ کی آواز پر اہل علاقہ اکٹھے ہوئے جس پر ڈاکوگاڑی میں بیٹھ کرفرارہوگئے سیکورٹی گارڈ کو فوری طورپر 1122 نے بی وی ایچ شعبہ حادثات میں داخل کرادیاگیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :