مسلم لیگ ن عمران خان کی پریس کانفرنس سے گھبرا گئی ہے: جہانگیر ترین
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ ن عمران خان کی پریس کانفرنس سے گھبرا گئی ہے: جہانگیر ترین

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عمران خان کی پریس کانفرنس سے گھبرا گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف نے فارم 15 اور اضافی بیلٹ پیپرز کے حقائق پیش کردیے ہیں۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی پریس کانفرنس میں باتیں زیادہ اور دلائل صفر تھے۔
وقت اشاعت : 12/06/2015 - 20:01:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں