وفاقی حکومت نے فاٹا کونسل کی تشکیل کو حتمی شکل دیدیا

گلگت بلتستان کی طرز پر فاٹا کونسل کے معاملات کی نگرانی گورنر خیبر پختونخو ا کرینگے

جمعہ 12 جون 2015 19:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وفاقی حکومت نے فاٹا کونسل کی تشکیل کو حتمی شکل دیدیا ہے ۔ گلگت بلتستان کی طرز پر فاٹا کونسل کے معاملات کی نگرانی گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد کرینگے ۔ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب کی ہدایات کی روشنی میں فاٹاکے لئے ریفارمز بھی تیار کئے گئے ہیں ۔ فاٹاکونسل کا باقاعدہ اعلان رواں مہینے کے آخر میں وزیر اعظم کی جانب سے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا کونسل کے لئے وزارت سیفران نے سمری وزیر اعظم کو ارسال کی ہے ۔ فاٹا کونسل کے قیام کے لئے سمری پر دستخط گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی کیا جائے گا جبکہ حتمی منظوری وزیراعظم کی جانب سے دی جائیگی فاٹا کونسل میں وزارت سیفران کے ممبران کے علاوہ فاٹا کے پارلیمنٹرز اور مقامی مشران کے نمائندے ہو نگے ۔ جبکہ کونسل کے سربراہ کونسل اراکین کے رائے شماری سے بنایا جائے گا ۔ فاٹا کونسل قبائلی علاقہ جات میں ترقیاتی کاموں میں بجٹ اور دیگرامور کے بارے میں تجاویز دینگے

متعلقہ عنوان :