فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ڈپٹی کمانڈنٹ پر خود کش حملے میں زخمی پانچ افراد ہسپتال سے ..
تازہ ترین : 1

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ڈپٹی کمانڈنٹ پر خود کش حملے میں زخمی پانچ افراد ہسپتال سے فارغ

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق پر ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ہسپتال سے فارغ کر دیا ہے جبکہ دو زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی پر ہونے والے خود کش حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ سات زخمی ہو ئے تھے ۔ دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی کو مزید علاج کے لئے پرائیویٹ ہسپتال یا سی ایم ایچ پشاور یا اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 19:54:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں