چیئرمین سینٹ نے10 ارکان کے نام بجٹ تقریر کی لسٹ سے خارج کردیئے
تازہ ترین : 1

چیئرمین سینٹ نے10 ارکان کے نام بجٹ تقریر کی لسٹ سے خارج کردیئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جو بولے تو بسم اللہ ورنہ لسٹ سے نام خارج ، چیئرمین سینٹ نے دس ارکان سینٹ کے نام بجٹ تقریر کی لسٹ سے خارج کردیئے ہیں ۔ جمعہ کو چیئرمین سینٹ نے کہا کہ متعدد پاارکان تیاری کرکے نہیں آتے جس پر ایوان میں تقریر کی شرح وقت کے تقاضے سے کم ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ اب جو معزز سینیٹر غیر حاضر ہوا یا تیاری نہ کرنے کا بہانہ بنائے گا تو ان کا نام سپیکنگ لسٹ سے خارج کردیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے سینیٹر راحیلہ مگسی ، نواب زار ، نصراللہ مگسی ، روزی خان کاکڑ ، اشوک کمار ، کامران سحر اور ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ کو ایوان سے غیر حاضر جبکہ روبینہ خالد کو تیاری نہ کرنے پر لسٹ سے نام خارج کردیا ہے

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 19:23:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں