چنیوٹ ،تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا ،ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق ،میاں بیوی زخمی

جمعہ 12 جون 2015 18:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے خاتون کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ فیصل آباد روڑ پرتیز رفتار ڈمپر نے جیون شاہ کے قریب چنیوٹ سے فیصل آباد جانے والے موٹر سائیکل سوار خاندان جس میں خاتون سمیت چار افراد سوار تھے کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ منور بی بی ،رضوان اور شاہد نامی نوجوان شدید زخمی ہوگئے جن میں سے خاتون اور ایک نوجوان کی حالت نازک بیان کی گئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے جوانوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ شفٹ کیا تاہم زخمیوں کو بچانے کے لئے ڈاکٹرز اپنی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :