مودی کی بکواس قابل برداشت نہیں برما کے مسلمانوں پر مظالم بند کئے جائیں ،سید اعجاز علی شاہ

جمعہ 12 جون 2015 18:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مودی کی بکواس قابل برداشت نہیں برما کے مسلمانوں پر مظالم بند کئے جائیں یہ مطالبات پاکستان سنی تحریک ضلع جیکب آباد کے اہتمام یو سی ٹو کے دفترمیں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں ضلعی سرپرست سید اعجاز علی شاہ،کنوینر عبدالغفار قادری ،محمد حنیف ،ایاز احمد بلوچ ،احمد نوازاوردیگرنے کیا اجلاس میں ضلع کے رہنماؤں سمیت تحصیل کے ذمیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوررہنماؤں نے کہاکہ پاکستانی قوم متحد اورمنظم ہے اوراپنی فوج کے ساتھ ہے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ مودی کے خلاف ضلع بھر کے تھانوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف پرچے کٹوائے جائیں گے کیونکہ مودی کا بیان بین الاقوامی اصولوں کے بھی خلاف ہے علاوہ ازیں سنی تحریک کی جانب سے ضلع بھر کی مساجد میں برما کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :