ضلعی صدورہر ضلعی میٹنگ میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کو بھی دعوت دیں ..
تازہ ترین : 1

ضلعی صدورہر ضلعی میٹنگ میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کو بھی دعوت دیں ،آصف علی زرداری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کے تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کے ہر ضلعی میٹنگ میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کو بھی دعوت دیں اور مقامی طور پر ہونے والی فیصلہ سازی میں انہیں ساتھ رکھیں ، آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کو یہ بھی کہا جائے کہ وہ وزیرروں اور پارٹی کے صوبائی عہدیداران کے دوروں کے دوران ہونے والی میٹنگز میں بھی شریک ہوں ، کیونکہ پی پی پی نوجوانوں کو تنظیمی معاملات میں ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ۔

آصف علی زرداری نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں سے مزید کہا کہ پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کو بلدیاتی الیکشن کے دوران بھی اعتماد میں لیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 18:34:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں