مانسہرہ ٗ ہزارہ یونیورسٹی میں دو گروپوں میں تصادم ٗ فائرنگ کرنیوالے طلبا کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے

جمعہ 12 جون 2015 18:34

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی میں دو گروپوں میں تصادم ٗ فائرنگ کرنیوالے طلبا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہزارہ یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں تصادم کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیا اور یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے 8 نامزد طلباء کیخلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کر لیا مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں ، پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزموں کو گرفتار کر لیا اور مزید ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ٗ پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی میں موجود ہے گزشتہ روز طلباء کے دو گروپوں میں فائرنگ اور دستی حملے سے 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :