ڈی جی رینجرز کے انکشافات معمولی نہیں ٗدہشت گردی پر قابو پانا ہے تو ناجائز پیسوں کے ذرائع کو روکنا ہوگا ٗ شاہ محمود قریشی
دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے ٗ میڈیا سے گفتگو
جمعہ 12 جون 2015 18:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز کے انکشافات معمولی نہیں ٗدہشت گردی پر قابو پانا ہے تو ناجائز پیسوں کے ذرائع کو روکنا ہوگا ٗدہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈی جی رینجرز نے بتادیا کہ کراچی کے حالات کیسے ہیں ٗ رینجرز رپورٹ میں پی ٹی آئی سے متعلق کچھ ہے تو اس پر ضرور کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی کرپشن میں وزرا شامل ہیں ٗکرپشن کرنے والے چوبیس افراد کے نام وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کیے گئے ہیں۔ اگر اس فہرست میں سے کسی کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام جماعتوں نے وزیر اعظم کو دہشتگردی کے خلاف متفقہ مینڈیٹ دیا ہے جرائم کے خاتمے کے لیے دہشت گردی کی فنڈنگ بھی روکنا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.