امریکہ میں ٹین ایجرٹویٹر جہادی مجرم قرار،15 سال تک قید کی سزا ہونے کا امکان
تازہ ترین : 1

امریکہ میں ٹین ایجرٹویٹر جہادی مجرم قرار،15 سال تک قید کی سزا ہونے کا امکان

ورجینیا کے رہائشی 17 سالہ مسلم نوجوان کا داعش کی حمایت میں 7000 سے زائد ٹویٹ کرنے کااعتراف

ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)ٹیکنالوجی کے دلدادہ امریکہ نے ٹین ایجرکو ٹویٹرکے ذریعے دولت اسلامیہ کی معاونت کے جرم میں مجرم قرار دے دیا ، اس جرم میں اسے 15 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق علی شکوری امین ایک17 سالہ مسلم نوجوان ہے جو کہ امریکی ریاست ورجینیا کارہائشی ہے اس نے دولت اسلامیہ کی حمایت میں 7000 سے زائڈ ٹویٹ کرنے ک اعتراف کیا ہے جن میں اس نے نا صرف لوگوں کو انتہا پسندی کی ترغیب دی ہے بلکہ دولت اسلامیہ اور اس کے حامیوں کو انتہائی خطرناک اور کارآمد مشورے بھی دئیے ہیں۔

ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے اس نوجوان نے عدالت میں جج کے استسفارپراپنے عمل کے بارے میں شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔علی امین کے وکیل جوزف فلڈ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بے مثال مقدمہ ہے اورامین پہلا کم عمرنوجوان ہوگا جسے دولتِ اسلامیہ کی معاونت میں سزا دی جائے گی۔وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا موکل اپنے عمل پر شرمندہ ہے اورقانون کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔واضح رہے کہ امین کے جرم کا سب سے سنگین پہلو یہ ہے کہ اس نے دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کو محفوظ طریقے سے آن لائن امداد بھیجنے کے طریقے سکھائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 18:24:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں