سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں/ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی جاری، 10ملزمان گرفتار

جمعہ 12 جون 2015 18:07

سرگودھا۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں/ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ہیروئن3286 گرام، چرس4290 گرام جبکہ شراب25 بوتل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 10ملزمان کوگرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) سجاد حسن خان منج کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے عرفان علی سکنہ چک71 شمالی سے ہیروئن1150 گرام معہ وٹک رقم 750/- روپے، نثار احمد سکنہ چک71 شمالی سے ہیروئن1115 گرام معہ وٹک رقم 500/- روپے، تھانہ پھلروان پولیس نے احمد خان سکنہ سالم سے ہیروئن1021 گرام معہ وٹک رقم 1000/- روپے، نصر حیات سکنہ سالم سے پسٹل 30 بور معہ3 گولیاں، تھانہ شاہپور صدر پولیس نے مختار حسین سکنہ کوٹلہ سیداں سے چرس1130 گرام معہ وٹک رقم 5700/- روپے، محمد رمضان سکنہ بنگلہ شاہ حسین سے چرس1565 گرام معہ وٹک رقم 660/- روپے، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے احسان اللہ سکنہ بارن سے چرس 1235 گرام معہ وٹک رقم 2000/- روپے ، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے محمد عثمان سکنہ بلاک16 سے چرس360 گرام اور ریاض مسیح سکنہ رکشہ مارکیٹ سے شراب20 بوتل اس کے علاوہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ستی مسیح سکنہ سلطان کالونی سے شراب5 بوتل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :