محکمہ صحت انسدادِ ڈینگی مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے: ای ڈی او ہیلتھ

جمعہ 12 جون 2015 17:57

سرگودھا ۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آ فیسرہیلتھ سرگودہانذیرعاقب نیکوکارہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سرگودہا انسدادِ ڈینگی مہم کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر متوقع موسمی حالات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ صحت کی ٹیمیں انسدادِ ڈینگی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کا ر لارہی ہیں، تاکہ ڈینگی مچھروں کی افزائش پر قابوپایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں غفلت برتنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پرانسدادِ ڈینگی کے حوالے سے فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر طارق حسن نے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کو ضلع بھر میں لاروا کی تلاش کے لیے جاری اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :