ایبولا پر کنٹرول کے بعد روس اور گنی متعدی امراض کے مطالعے کا مرکز قائم کریں گے

جمعہ 12 جون 2015 17:53

ماسکو ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایبولا بخار کے خاتمے کے بعد روس اور گنی متعدی امراض کے مطالعے، حفاظتی اقدامات اور مانیٹرنگ کرنے کے مرکز کے قیام کے سلسلے میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

روس کے اشیائے صرف کی نگہداری کے ادارے کی سائٹ پر دیے گئے پیغام کے مطابق سوویت عہد میں گنی میں اس نوع کا مرکز موجود تھا۔گنی کی قیادت کے مطابق، اس قسم کے مرکز کی علمی اور عملی اہمیت نہ صرف اس ملک کے لیے بلکہ کلی طور پر مغربی افریقہ کے خطے میں حفظان صحت اور وبائی امراض سے بچاوٴ کو یقینی بنانے کے ضمن میں بہت زیادہ ہوگی۔واضح رہے کہ روس کے اشیائے صرف کی نگہداری کے ادارے کا متعدی امراض مخالف خصوصی بریگیڈ اگست 2014 سے گنی میں کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :