پینٹاگان کا چین سے متنازعہ جزائر میں تعمیرات روکنے کا مطالبہ
جمعہ 12 جون 2015 17:53
واشنگٹن ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے چین کے ایک فوجی جنرل سے ملاقات میں بحیرہ جنوبی چین میں ملکیتی دعوے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پینٹاگان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کارٹر نے امریکی دورے پر موجود چینی جنرل فان چنگ لانگ سے ملاقات کے دوران امریکہ اور چین کے فوجی تعلقات کو پائیدار اور بامعنی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس تعاون کو مزید فروغ مشترکہ خواہش کی بنیاد پر دیا جائیگا جس میں انسانی امداد، قدرتی آفات کے خلاف ردعمل، بحری قذاقی اور اس کے ساتھ اختلافات کو تعمیری طریقے سے حل کرنے کے امور شامل ہیں۔پینٹاگان کے بیان کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کارٹر نے چین اور دوسرے حریف فریقین سے اپنے ملکیتی دعووٴں کو آگے بڑھانے کے عمل اور متنازع علاقے میں فوجی اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اس کے لیے امن کی راہ اپنائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.