یورپی سٹاک منڈیوں میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں مندی کا رجحان

جمعہ 12 جون 2015 17:52

لندن ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) یورپ کی بڑی سٹاک منڈیوں میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مندی سے ہوا جس کی وجہ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا یونان کے بیل آؤٹ پیکج کے بارے میں مذاکرات سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

لندن سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100انڈیکس 0.48فیصد کی کمی سے 6814.16پوائنٹس ہوگیا جبکہ فرینکفرٹ میں ڈیکس (ڈی اے ایکس) 30انڈیکس 0.41 فیصد کی کمی سے 11286.56پوائنٹس اور پیرس میں سی اے سی 40 انڈیکس 0.18 فیصد کی کمی کے ساتھ 4962.22پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔