اداکار شاہد کپور کو ہوم ڈیکوریشن برینڈز بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے اشتہارات میں کام کی پیشکش

جمعہ 12 جون 2015 17:40

اداکار شاہد کپور کو ہوم ڈیکوریشن برینڈز بنانے والی کمپنیوں کی جانب ..

ممبئی ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کو ہوم ڈیکوریشن برینڈز بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے اشتہارات میں کام کی پیشکش ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور جنہوں نے حال ہی میں گھر لیا ہے وہ انٹیریئر ڈیزائنر کے ساتھ خود بھی گھر کی زیب و آرائش کیلئے وقت نکال رہے ہیں اور سجاوٹ کی چیزیں بھی خرید کر لا رہے ہیں ۔

اداکار نے جتنی اب تک گھر کی سجاوٹ کرلی ہے اس کی تصاویر بھی ٹوئٹر کے ذریعے شیئر کی ہیں جو لاجواب ہیں ۔ اس کے بعد سے اداکار کو ہوم ڈیکوریشن برینڈز بنانے والی کمپنیوں نے اشتہارات میں کام کی پیشکش کی ہے ۔ ان کے خیال میں اداکار ان اشتہارات کیلئے بہترین انتخاب ہیں تاہم اداکار نے اس پر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا۔