سلمان خان کی فلم ” بجرنگی بھائی جان “ کا ٹریلر آئندہ ہفتہ جاری ہو گا

جمعہ 12 جون 2015 17:40

سلمان خان کی فلم ” بجرنگی بھائی جان “ کا ٹریلر آئندہ ہفتہ جاری ہو گا

ممبئی ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بالی وڈ فلم ” بجرنگی بھائی جان “ کا ٹریلر آئندہ ہفتہ جاری ہوگا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی نئی فلم ” بجرنگی بھائی جان “ کا ٹریلر آئندہ ہفتہ جاری ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

فلم کی دیگر کاسٹ میں کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات کبیر خان نے دی ہیں۔ فلم کی پہلی جھلک اور گانا ” سیلفی لے لے رے “ جاری ہوچکا ہے ۔ فلم 18جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :