جرمنی میں قائم کیے جانے والے مرکز میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے پہلے گروپ کو ..
تازہ ترین : 1

جرمنی میں قائم کیے جانے والے مرکز میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے پہلے گروپ کو منتقل کر دیا گیا

برلن۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جرمنی قائم کیے جانے والے مرکز میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے پہلے گروپ کو منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ شہر ٹروئگلٹس میں قائم مرکز میں ابتدائی طور پر نو پناہ گزینوں کو یہاں رکھا گیا ہے جن کا تعلق بھارت اور افغانستان سے ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں اس مرکز کو دو ماہ قبل نامعلوم افراد نے نذر آتش کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس بدستور اس واقعے میں ملوث افراد کی تلاش میں ہے۔ اس شہر میں غیر ملکیوں کے خلاف جذبات پائے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 17:31:35

اپنی رائے کا اظہار کریں