اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی لڑکوں کے قتل کی تحقیقات روک دینے کا اعلان کردیا
تازہ ترین : 1

اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی لڑکوں کے قتل کی تحقیقات روک دینے کا اعلان کردیا

مقبوضہ بیت المقدس۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس غزہ کے ساحل پر چار فلسطینی لڑکوں کے قتل کی تحقیقات روک دینے کا اعلان کردیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی عمل اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے اور ان چاروں لڑکوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کسی کو بھی نہیں ٹھہرایا جا سکا۔واضح رہے کہ جولائی 2014ء میں اسرائیلی بمباری کے دوران غزہ کے ساحل پر کھیلتے ہوئے چار فلسطینی لڑکے ہلاک ہو گئے تھے۔ ان کی عمریں نو سے گیارہ برس کے درمیان تھیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس غزہ میں پچاس روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں ہلاک ہونے والے بائیس سو افراد میں سے 540 بچے تھے۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 17:31:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں